راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی ٹی پی کا کریک ڈائون ،1074 چالان ٹکٹس جاری

جمعہ 18 جولائی 2025 15:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1074 چالان ٹکٹس جاری کئے ۔سی ٹی پی ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اور جمعہ کے روز 1074 چالان ٹکٹس جاری کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں بغیر ہیلمٹ 255 ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 139 شہری شامل ہیں جبکہ 72 غیر نمونہ نمبر پلیٹ ،69 یکطرفہ ٹریفک ،41 کم عمر ڈرائیورز،27 بغیر روٹ پرمٹ اور 462 لین و لائن کی خلاف ورزی پر چالان کئے گئے ۔ترجمان نے بتایا کہ اس دوران 314 نئے ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :