چیئرمین ضلع کونسل اور وائس چیئرمین کی جانب سے مستحق افراد میں سلائی مشین اور پینے کے صاف پانی کیلئے ہینڈ پمپ تقسیم کیے گئے

جمعہ 18 جولائی 2025 16:08

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈو محمد خان کے چیئرمین سید قاسم نوید اور وائس چیئرمین غلام مصطفی جت کی جانب سے مستحق خواتین اور لوگوں میں سلائی مشین اور پینے کے صاف پانی کیلئے ہینڈ پمپ نلکے تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید قاسم نوید نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے اور ضلع کی عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقے کی عوام کو پینے کے صاف پانی، اسکول، صحت کے مراکز، روڈ، بجلی سمیت ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

متعلقہ عنوان :