گورنر خیبرپختونخوا سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیاسی و سماجی رہنماسالار حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعہ 18 جولائی 2025 17:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان سیاسی اور سماجی رہنما، سابق یوتھ کونسلر سالار حسین کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ۔گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وفد میں علی رضا سیال ، یاسر شاہ زیدی ، اوراصغر شامل تھے۔ ملاقات میں نوجوانوں کے لیے ڈیرہ میں جلد بے نظیر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ یوتھ انگیجمنٹ ، وویمن امپاورمنٹ میری ترجیحات میں شامل ہے،نوجوانوں کو ہر قسم کی حوصلہ افزائی فراہم کرنے کے حوالے سے گورنر ہائوس بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ،سالار حسین جیسے نوجوانوں کی جانب سے معاشرے اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے کوششیں لائق ستائش ہیں ۔ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے متعدد محکمہ جات کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :