گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی اقبال خان وزیر کی ملاقات

جمعہ 18 جولائی 2025 18:10

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی اقبال خان وزیر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی اقبال خان وزیر نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پشاور حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صوبہ بالخصوص وزیرستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے صوبہ دہشتگردوں کے حوالہ کردیا ہے ،جنوبی اضلاع میں بدامنی کی ابتر صورتحال ہے ، ملاقات میں صوبہ کے سیاسی حالات اور صوبائی اسمبلی میں حکومتی ممبران اسمبلی کے اپوزیشن سے رابطوں پر بھی گفتگو کی گئی۔