سانحہ قلات میں جاں بحق تین افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 18 جولائی 2025 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سانحہ قلات میں جاں بحق تین افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں گورنرسندھ ،وزیربلدیات اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ قلات میں دہشت گردی کا شکار تین افراد کی نماز جنازہ پی آئی بی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری،وزیر بلدیات سعید غنی،نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور اہل خانہ نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کے بعد آصف کی میت گلستان جوہر جب کہ احمد علی صابری اور رضا علی صابری کی میتیں لیاقت آباد قبرستان لے جائی گئیں جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گر را کے ایجنٹ ہیں۔ افواج نے ان کو ان کی اوقات یاد دلادی ۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کا مطالبہ ہے کہ ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان بنانے والوں کی اولاد کا جنازہ ہے۔