
چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو، چین کا عالمی سپلائی چین کو برقرار رکھنے کا عملی اقدام
جمعہ 18 جولائی 2025 22:52
(جاری ہے)
ن"دنیا کو جوڑیں، مشترکہ مستقبل تخلیق کریں"نکی تھیم کے تحت، اس ایکسپو کے چھ کلیدی زمروں نے عالمی صنعتی چین کے اہم چیلنجز پر توجہ مرکوز کی۔
جدید مینوفیکچرنگ چین:نچپس کی قلت کے مسئلے کا حل،ذہین آٹوموٹو چین:نالیکٹرک گاڑیوں کی تکنیکی آئیسولیشن کو ختم کرنا،سبز زراعت چین:نغذائی تحفظ کے خدشات کا جواب، وغیرہ وغیرہ۔ایکسپو کے ہر شعبے نے عالمی سپلائی چین پر اثرانداز ہونے والے نکات پر بھرپور توجہ دی ، جس نے اس کی بین الاقوامی سطح پر ایک "پبلک پراڈکٹ" کی حیثیت کو مزید اجاگر کیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، ایکسپو میں غیر ملکی نمائش کنندگان کا تناسب 35 فیصد تک پہنچ گیا، جو ایکسپو کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ اس سے عالمی برادری کین"غیر سیاسی صنعتی تعاون"نکی خواہش کی عکاسی ہوتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی کمپنیوں کی شرکت میں 15 فیصد اضافہ ہوا، جو غیر ملکی نمائش کنندگان میں سب سے بڑا گروپ ہے۔ ایپل، ٹیسلا جیسی عالمی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ انویڈیا کے سی ای او کی موجودگی نے ایک واضح پیغام دیا ہین کہ "کاروباری منطق" بالآخر سیاسی رکاوٹوں کو توڑ دیتی ہے، اور عالمی ویلیو چین سیاسی مداخلت کے خلاف مضبوطی سے ڈٹی ہوئی ہے۔جنوبی افریقہ کے نائب صدر پال مشاٹائل نے افتتاحی تقریب میں کہان": ہم چین میں اکٹھے ہوئے ہیں کیونکہ ہم نے وسیع تعاون کے امکانات اور مشترکہ ترقی کے مواقع دیکھے ہیں۔ ہم مل کر اپنے اپنے تکمیلی فوائد کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ موثر، کم خرچ، پائیدار اور مضبوط سپلائی چین نظام تشکیل دے سکتے ہیں"۔ان کا یہ بیانیہ عالمی سپلائی چین کو مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ کامیابی حاصل کرنے کے بین الاقوامی معاشرے کے مطالبے کی عکاسی کرتا ہے۔ایسے میں جبG7 ممالکن"فرینڈ شورنگ"ن یعنیٰ صرف اتحادی ممالک کے ساتھ تجارت کی بات کرتے ہیں، چین کی طرف سے تجویز کردہ "صنعتی چین کا ہم نصیب معاشرہ " عالمی سپلائی چین کی زیرو سم سے پاک سوچ، نظامی خطرے کے خلاف ردعمل اور جامع معیارات کی تشکیل پر زور دیتا ہے۔ جب کچھ ممالک سپلائی چین کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو "مصافحی"نکا موقع فراہم کرتی ہے۔یہ عالمی صنعتی اجتماع ثابت کرتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، توانائی کی منتقلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوئی بھی ملک اکیلے مکمل سپلائی چین نہیں بنا سکتا۔ چین ، چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو جیسے عملی پلیٹ فارمز کے ذریعین"ناقابل تقسیم ترقیاتی کمیونٹی"نکے تصور کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔ یہین"ڈی کپلنگ"نکا سب سے مضبوط جواب ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کیلئے ’شاہین‘ ڈرون کا استعمال
-
نیشنل مال پر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب
-
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کی فہرست میں مزید آن لائن پلیٹ فارمز شامل کیے جانے کا امکان
-
اوپن اے آئی ، اوریکل اور سافٹ بینک کاامریکا میں مصنوعی ذہانت کے لیے پانچ نئے ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کا اعلان
-
ٹک ٹاک کا کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے، اسے آن لائن مارکیٹنگ و کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف
-
امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی
-
میری حکومت نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں ختم کروائیں
-
دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا اپنی قیمت کا منتظر‘وزن 2 ہزار488 قیراط یعنی تقریبا 497.6 گرام ہے
-
ناجائز تعلقات کا شبہ، شوہر نے سوتیلی بیٹی کے سامنے بیوی کو قتل کردیا
-
ْامریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی ٹل گئی، ٹرمپ کا چین کے ساتھ ڈیل کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ
-
کارسازکمپنی نسان بھی خودکارڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل
-
اماراتی محقق کا 4 بیویوں اور100 بچوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.