بارش متاثرین سرسو ،سندھ بینک اور این آر ایس پی کے ایجنٹوں کے رحم وکرم پر ،کمرے کی تعمیر کے لئے امدادی رقم کے اجراء پر 5سے 10ہزار رشوت وصولی کا سلسلہ جاری

جمعہ 18 جولائی 2025 23:03

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) جیکب آباد میںبارش متاثرین سرسو ،سندھ بینک اور این آر ایس پی کے ایجنٹوں کے رحم وکرم پر ،کمرے کی تعمیر کے لئے امدادی رقم کے اجراء پر 5سے 10ہزار رشوت وصولی کا سلسلہ جاری، اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے پر ایجنٹ فرار کوئی ہاتھ نہ آیا متاثر عورت کی دہائی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بارش متاثرین کو کمرے کین تعمیر کے لئے امدادی رقم کا حصول مشکل ہو گیا ہے متاثرین کو سرسو ،سندھ بینک اور این آر ایس پی کے ایجنٹوںکے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے جو رشوت لیکر سرسو حکام کو متاثرکا نام لسٹ میں شامل کرواتے ہیں جس کے بعد بینک رقم جاری کرتی ہے پہلی قسط پر دس ہزار ،دوسری قسط پر 6ہزار اور تیسری قسط پر6ہزار رشوت کا ریٹ فکس ہے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمر آفتاب نے سندھ بینک بوتھ ،این آر ایس پی پر چھاپہ مارا تو ایجنٹ فرار ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر نے بینک حکام کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ایک متاثر خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر کو شکایت کی کہ بینک عملے بنا ایجنٹ کی سفارش کے رقم جاری نہیں کرتا سرسو میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی ملازم بھی رشوت خوری کررہے ہیں ڈی ایم سرسو شکایات کے ازالے کو تیار نہیںبارش متاثرین سے رشوت خوری بند کرائی جائے احمر آفتاب نے کہا کہ ایجنٹوں کی نشاندہی کی جائے گرفتار کرواکر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :