ملگزار کے علاقے جنگی موری آر ڈی 116 کے مقام پر رات گئے پٹ فیڈر کینال کو 30 فٹ کا شگاف لگ گیا

جمعہ 18 جولائی 2025 23:11

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) ملگزار کے علاقے جنگی موری آر ڈی 116 کے مقام پر رات گئے پٹ فیڈر کینال کو 30 فٹ کا شگاف لگ گیا پانی آبادی کی جانب بڑھنے لگا علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پوری رات شگاف بند کرنے کی کوشش کی تاہم شگاف بند نہ ہو سکا البتہ صبح کو ایری گیشن حکام ڈیرہ بگٹی لیویز ایف سی کے میجر علاقائی عوام نوجوان سیاست دان میر فیاض خان و دیگر نے کوشش کر کے شگاف بند کر دیا یوں علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا عوامی حلقوں نے ایری گیشن حکام سے مطالبہ کیا کہ مون سون کے خطرات کے پیش نظر وہ اپنی مشینری کو کمزور پشتون اور ہر دفعہ سیلاب والی جگہ پر تیار رکھے تاکہ ہنگامی حالت میں بروقت کنٹرول کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :