فرانس، مارٹیگس میں بڑے پیمانے پرجنگل میں آگ بھڑک اٹھی، 154 ہیکٹررقبہ تباہ

جمعہ 18 جولائی 2025 23:41

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)فرانس کے شہر مارسیلے کے شمال مغرب میں واقع علاقے مارٹیگس میں جنگل میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث تقریبا 154 ہیکٹررقبہ تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔بوچس ڈو رون پریفیکچر نے اطلاع دی کہ آگ بجھانے کے عمل میں تقریبا 800 فائر فائٹرز ، 200 گاڑیوں اور 9 طیاروں نے حصہ لیا۔ مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ بڑے پیمانے پر آگ پھیلنے کے باوجود صورتحال قابو میں ہے۔ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے یا عمارت کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔