بھارت نے نیٹو چیف کی روسی تیل پر پابندیوں کی دھمکی مسترد کر دی

جمعہ 18 جولائی 2025 23:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء) بھارت نے نیٹو کے سربراہ مارک روٹے کی جانب سے روسی تیل اور گیس کے خریدار ممالک پر 100 فیصد ثانوی پابندیوں کی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے اور مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر دوہرا معیار اختیار نہ کریں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت کی اولین ترجیح اپنے عوام کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، جو کہ عالمی مارکیٹ میں دستیاب وسائل اور موجودہ حالات کی روشنی میں کی جاتی ہے۔