سوات،کالاکوٹ پولیس کی کارروائی،چوری شدہ رقم اور غیر ملکی کرنسی برآمد

جمعہ 18 جولائی 2025 19:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سوات کی تحصیل مٹہ میں تھانہ کالاکوٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ بڑی رقم برآمد کر لی ہے، جس میں تقریبا 24لاکھ پاکستانی روپے اور 1970سعودی ریال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ محمد عارف کے مطابق گرفتار ملزم سدیس ولد صاحب جمال شاہ ساکن ڈاگ راحت کوٹ چوری کی واردات میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ رقم کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :