سانحہ سوات،لاپتا بچے کی لاش 21 دن بعد برا?مد

جمعہ 18 جولائی 2025 19:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سانحہ سوات کے 21 روز بعد سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے لاپتا بچے عبداللہ کی لاش مل گئی، حادثے کے کل 16 متاثرین میں 3 کو زندہ ریسکیو کیا گیا تھاتاہم 13 جاں بحق ہو گئے تھے۔ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق دریائے سوات بریکوٹ غالیگے کے مقام سے سیالکوٹ ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے عبداللہ نامی بچے کی لاش آج 21 ویں روز برآمد ہوئی۔

ریسکیو 1122 سوات نے بتایا کہ دریائے سوات میں حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران مجموعی طور پر 16 افراد ڈوبے تھے، جن میں سے 3 افراد کو ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زندہ بچایا جبکہ 12 افراد کی لاشیں مختلف مقامات سے نکالی گئیں تھی، آج 21 ویں روز سیالکوٹ کے رہائشی عبداللہ کی لاش برآمد ہونے کے بعد یہ سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ مسلسل سرچ آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات رفیع اللہ مروت کی ہدایات اور نگرانی میں جاری رہا، جس میں ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیموں نے دن رات محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ حصہ لیا۔

انہوںنے بتایاکہ عبداللہ کی شناخت اہل خانہ کی جانب سے تصدیق کے بعد کر لی گئی ہے اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد جسد خاکی کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے سیالکوٹ روانہ کر دیا گیا۔ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق ریسکیو 1122 انسانی جانوں کے تحفظ اور ہر ایمرجنسی میں عوام کی خدمت کے لیے ہر لمحہ تیار ہے اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو پورے جذبے کے ساتھ سرانجام دیتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :