گوجرانوالہ،کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت فلڈ ایمرجنسی سے متعق اہم اجلاس منعقد ہوا

جمعہ 18 جولائی 2025 20:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) کمشنر گوجرانوالہ / گجرات ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گجرات نوید احمد کی زیر صدارت ضلعی سطح پر سیلاب ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز، تمام محکموں کے سربراہان، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، زراعت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے موجودہ رسپانس میکانزم، ریسکیو و ریلیف پلان، ایمرجنسی ریلیف کیمپس کے قیام، عوامی آگاہی مہم اور متعلقہ محکموں کی تیاریوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ہدایت کی کہ تمام محکمے الرٹ رہیں اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

(جاری ہے)

ریلیف کیمپس میں خوراک، ادویات، پینے کے صاف پانی، بجلی اور سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ فلڈ زونز کی نشاندہی کر دی گئی ہے، نچلے درجے کے مقامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ہر تحصیل میں کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں اور تمام محکمے باہم رابطے میں ہیں۔اجلاس میں ایمرجنسی پلان، ایویکیوایشن پروسیجر، وارننگ سسٹم، اور کمیونٹی سطح پر آگاہی اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :