ملتان میں گیارہ کے وی کی لائن سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 18 جولائی 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ملتان میں بجلی کی 11 کے وی لائن سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ جمعہ کے روز بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب 33 اسٹیشن پر پیش آیاجس میں 35 سالہ عابد ولد غلام حسین گھر کی چھت کے قریب سے گزرنے والی 11 کے وی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو اور متعلقہ پولیس ٹیم حادثہ نے اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کے بعد لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔عینی شاہدین کے مطابق عابد چھت پر سو رہا تھا کہ اچانک اسے گھر کی چھت کے قریب سے گزرنے والی تاروں سے کرنٹ لگ گیا،قریب موجود افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ تھانہ ممتاز آباد پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔