Live Updates

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

جمعہ 18 جولائی 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئےمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج و دیگر ادارے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، قدرتی آفات میں بطور قوم یکجہتی، نظم و ضبط اور باہمی تعاون ناگزیر ہے، بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانا اور حکومتی ہدایات پر عمل ضروری ہے۔

سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ شہری حفاظتی اقدامات پر عمل اور امدادی اداروں سے مکمل تعاون یقینی بنائیں۔ڈپٹی سپیکر نے امدادی سرگرمیاں تیز اور موثر بنانے کی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات