کراچی،قائدآباد مرغی خانہ کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

مقتول کی شناخت 26 سالہ اسلم کے نام سے ہوئی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے، پولیس

جمعہ 18 جولائی 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے قائدآباد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 26 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ شاخسانہ ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق قائد آباد کے قریب مرغی خانہ کے مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 سالہ اسلم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اسلم کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول اسلم کراچی میں ایک نجی کمپنی میں ملازم تھا اور اس کا آبائی تعلق کے پی کے شہر کوہاٹ سے تھا۔اسلم کے پاس اس وقت موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقد رقم موجود تھی، جس سے ابتدائی طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔