پ*تھانہ پھگواڑی پولیس کی بڑی ڈکیتی کے ملزم کو بل آخر گرفتار کر لیا

جمعہ 18 جولائی 2025 21:55

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء)تھانہ پھگواڑی پولیس کی بڑی ڈکیتی کے ملزم کو بل آخر گرفتار کر لیا،ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت پر اے ایس پی مری زمان خان نے ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی سعید اکبر کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوے شاہد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور بعد ازاں ملزم شاہد کو ایوبیہ چوکی کے حوالے کیا گیا ملزم شاہد کا تعلق گلیات کے نواحی علاقہ سے ہے اور کرمینل ریکارڈ بھی رکھتا ہے واضع رہیکہ ملزم نے جند یوم قبل مری کے علاقہ اوسیاہ نمب ملکوٹ روڈ پر رات کے وقت مقامی رہائشی اوورسیز پاکستانی بلال عباسی کی گاڑی کو روک کر ان سے زیورات،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیاتھا،متاثرہ فیملی اور اہل علاقہ نے تھانہ پھگواڑی پولیس سے ڈکیتی میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔