خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس روڈ میپ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے مؤثر نفاذ کے لئے اہم اجلاس

×غیر مجاز آفسران سے سرکاری گاڑیاں فوری واپس لے کر ان کے منظم و منصفانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 18 جولائی 2025 22:55

س پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس روڈ میپ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے مؤثر نفاذ کے لئے صوبائی وزیر لائیوسٹاک، فیشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی کی ہدایت پر سیکرٹری لائیوسٹاک طاہر اورکزئی کی زیر صدارت اہم اجلاس سول سیکرٹریٹ ورسک روڈ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اصل خان، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ریسرچ ڈاکٹر اعجاز علی، ڈائریکٹر جنرل فیشریز ارشد عزیز خان سمیت محکمے کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبائی وزیر لائیوسٹاک، فیشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی کی ہدایات اور گڈ گورننس حکمت عملی کے تحت غیر حاضرملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد محکمہ فشریز کے 50 ملازمین اور محکمہ لائیو سٹاک کے 110 ملازمین کو برطرف کر دئیے گئے ہیں۔ جس سے عوامی سروس ڈیلیوری میں بہتری آئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فیشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کردیا۔ مختلف اسٹیشن میں خراب کارکردگی پر ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو نے اجلاس میں واضح کیا کہ محکمے میں غیر حاضر رہنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ تمام افسران و عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنائیں اور عوام میں محکمے کا مثبت تاثر قائم کریں

متعلقہ عنوان :