امریکا نے یوکرین کے صدر کو جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، ایوارڈ یافتہ صحافی کا دعوی

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:57

امریکا نے یوکرین کے صدر کو جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، ایوارڈ یافتہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)ایوارڈ یافتہ صحافی سیمئور ہرش نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو ممکنہ طور پر جبری ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سیمئور ہرش کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا تو انہیں زبردستی ہٹادیا جائے گا، توقع بھی یہی کی جارہی ہے کہ زیلنسکی خود مستعفی نہیں ہوں گے۔ صحافی کے مطابق یوکرینی فوج کے سابق کمانڈر انچیف اور اس وقت برطانیہ میں یوکرین کے سفیر ویلیئری زالزنی زیلنسکی کے ممکنہ متبادل ہوں گے اور یہ تبدیلی چند ماہ میں عمل میں لائی جائے گی۔صحافی کا کہنا تھا کہ امریکا اور یوکرین میں بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنگ ختم ہونی چاہیے اور روس کے صدر پیوٹن سے سمجھوتہ ممکن ہے۔