ملائیشیا کے لیے نامزدامریکی سفیر کے خلاف کوالالمپور میں شہریوں کا احتجاج

ہفتہ 19 جولائی 2025 12:01

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں امریکی سفارت خانے کے باہر درجنوں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ملائیشین مظاہرین کے اس احتجاج کی وجہ صدر ٹرمپ کے ملائیشیا کے لیے نامزد کردہ نئے امریکی سفیر نک ایڈمز بنے ۔

(جاری ہے)

انہیں جارحانہ مزاج کے ' الفا میلز ' خیال کیا جاتا ہے۔امریکہ کے صدر نے پچھلے ہفتے مصنف اور سیاسی مبصر کی شہرت کے حامل ایڈمز کو ملائیشیا کے لیے امریکی سفیر نامزد کیا تھا۔ان کے بارے میں ایک یادداشت میں کہا گیا کہ ان سے کئی فرقہ وارانہ بیانات منسوب ہیں۔ اس لیے ان کی ملائیشیا کے کثیر ثقافتی معاشرے کے لیے بطور سفیر نامزدگی زیادہ مناسب نہیں ہوگی۔