آئندہ سال ریلیز ہونیوالی فلم کے ٹکٹ ایک سال قبل ہی فروخت ہوگئے

ہفتہ 19 جولائی 2025 12:41

آئندہ سال ریلیز ہونیوالی فلم کے ٹکٹ ایک سال قبل ہی فروخت ہوگئے
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)عروف فلم ڈائریکٹر کرسٹوفر نولن کی دی اوڈیسی کے ابتدائی ٹکٹس ریلیز سے ایک سال قبل ہی فروخت ہوگئے جو ممکنہ طور پر سنیما کی تاریخ کا سب سے طویل پری سیل ریکارڈ ہے۔17جولائی 2026کو ریلیز ہونے والی یہ فلم ہومر کے مشہور یونانی رزمیہ پر مبنی ہے جس میں میٹ ڈیمن اڈیسیئس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ٹروجن جنگ کے بعد اپنے گھر واپسی کے خطرناک سفر پر نکلتا ہے۔

فلم دی اوڈیسی کو فرسٹوفر نولن کا اب تک کا سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے اور اس فلم کی شوٹنگ ابھی جاری ہے۔ یہ فلم 1570فارمیٹ میں شوغ کی جارہی ہے، 1570فارمیٹ دنیا کا سب سے بڑا اور ہائی ریزولوشن فلم فارمیٹ سمجھا جاتا ہے۔آئی میکس نے دنیا کے 26مخصوص سنیما گھروں میں اس فلم کے ٹکٹس کی قبل از وقت فروخت شروع کی، یہ وہ سنیما گھر ہیں جو 1570فارمیٹ میں فلم دکھانے کی سہولت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ محدود شوز 16سے 19جولائی 2026کے دوران ہوں گے اور فلم کے ممکنہ طویل دورانیے کی وجہ سے ہر سنیما میں روزانہ صرف ایک شو رکھا گیا ہے۔اس فلم کی ٹکٹس کی فروخت غیر معمولی رہی اور آئی میکس میلبورن نے ایک رات میں ہی اس کے 1800ٹکٹس فروخت کردیے، جبکہ امریکا میں زیادہ تر ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہوگئے۔ لندن کے مشہور BFIآئی میکس اور سائنس میوزیم آئی میکس میں بھی تمام ٹکٹس فورا فروخت ہوگئے جبکہ آن لائن بلیک مارکیٹ میں یہ ٹکٹس 300سے 400امریکی ڈالر میں دوبارہ فروخت ہو رہے ہیں۔