فلپائن ،کار کی مسافر بس سے ٹکر ، 3 افراد ہلاک

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:54

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) فلپائن کے صوبے لاگونا میں کار مسافر بس سے ٹکرا گئی جس سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتے کی صبح سان پابلو سٹی کی ایک ہائی وے پر پیش آیا جس سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ،حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔