چیچہ وطنی،شاہکوٹ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 14:53

چیچہ وطنی،شاہکوٹ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے باپ کو ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) شاہکوٹ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ 90موڑ میں پیش آیا جہاں مقتول طارق جٹ کی اپنی بیوی سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی اس دوران مقتول کے20سالہ بیٹے احسان نے اپنی ماں کا ساتھ دیتے ہوئے طیش میں آکر پستول سے فائرنگ کردی جس سے اسکا باپ طارق جٹ گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔\