راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،3 افراد گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 14:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے چار کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کلرسیداں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کلو 150 گرام چرس برآمد کی جبکہ گوجر خان پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے 1 کلو 650 گرام چرس برآمد کر لی۔

زیر حراست افراد کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان تیار کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سی پی او نے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :