سیالکوٹ میں گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے شخص جاں بحق، خاتون زخمی

ہفتہ 19 جولائی 2025 14:53

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) سیالکوٹ کے علاقہ کمبھرانوالہ کے قریب گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گدھا گاڑی کے بانس کا اگلا حصہ موٹر سائیکل سوار کے سینے پر آ لگا، جس کے نتیجے میں 58 سالہ منور موقع پر دم توڑ گیا۔حادثے میں 35 سالہ خاتون کبریٰ بھی زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی خاتون اورلاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :