ویسٹریج پولیس کی غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف کارروائی ، ایک ملزم گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 16:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) راولپنڈی کے علاقہ ویسٹریج پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے 2 بڑے سلنڈر، 2 عدد نوزل لیڈز اور ایک عدد الیکٹرک کانٹا برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا جو مقامی آبادی میں غیر قانونی طریقے سے گیس بھرنے کا کام کر رہا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :