راولپنڈی میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ہفتہ 19 جولائی 2025 16:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) راولپنڈی شہر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ چھ روز کے دوران مختلف علاقوں سے 57 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی سکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں جو مصروف شاہراہوں، چوکوں اور بازاروں میں نگرانی کرتے ہوئے گداگروں کو گرفتار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گرفتار گداگروں میں سے کئی افراد چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو گداگری سے پاک کرنے کے لیے منظم اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہر کی اہم سڑکوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔ پولیس حکام نے واضح کیا کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو ایک محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔