دریائے جہلم میں طغیانی کا بڑاخطرہ ٹل گیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:41

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) دریائے جہلم میں طغیانی کا بڑاخطرہ ٹل گیا۔جہلم برج سے45ہزار کیوسک کا ریلہ گزرنے کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہور ہی ہے اس وقت 37ہزار 699کیوسک ریکارڈ کیاگیا،دریا ئے جہلم کے پانی میں مسلسل کمی کی رفتار تسلی بخش ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ انہار کے ترجمان کے مطابق ضلع خوشاب کے کسی نشیبی یا بالائی علاقے میں سیلاب کا خطرہ موجود نہیں، ضلعی انتظامیہ خوشاب پوری طرح متحرک ہےاورسیلاب کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں ۔

ریلیف کیمپس قائم، ریسکیو ٹیمیں اور محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں اور تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں ، دریا ءکے اطراف نگرانی کا عمل جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ شہری افواہوں پر دھیان نہ دیں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کی تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین کریں۔\378

متعلقہ عنوان :