ٹنڈو محمد خان،گاؤں حاجی موسیٰ عالمانی میں 80 سالہ بزرگ شخص نے خود کشی کرلی

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:42

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)بلڑی شاہ کریم کے گاؤں حاجی موسیٰ عالمانی میں 80 سالہ بزرگ شخص جمال عالمانی نے مبینہ طور پر پسٹل سے فائر کر کے خود کشی کر لی اطلاع ملنے پر بلڑی شاہ کریم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ ورثاء کے مطابق خود کشی کرنے والے شخص کا دماغی توازن درست نہیں تھا جبکہ پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے دوسری جانب بلڑی شاہ کریم کے قریب شادی کی ایک بس پیٹرول پمپ پر پیٹرول بھروانے کیلئے رکی اور پیٹرول بھروانے کے بعد بس کو ڈرائیور ریورس کر رہا تھا کہ اچانک اس کی زد میں 40 سالہ بپمو میگواڑ آ کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سول اسپتال بلڑی شاہ کریم منتقل کیا گیا مگر اس نے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔