جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:50

جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے،سی پی پی اے نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 65پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔سرکاری ڈسکوز کے بجلی صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی 65پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سی پی پی اے نے یہ درخواست جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔

نیپرا 30جولائی کو سی سی پی اے کی درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گا، ماہ جون میں پن بجلی کی پیداوار بڑھنے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئی۔نیپرا کے مطابق جون میں 39فیصد بجلی پن بجلی سے پیدا کی گئی، مقامی اور درآمدی کوئلے سے مجموعی طور پر 20فیصد جبکہ درآمدی آر ایل این جی سے 16فیصد بجلی حاصل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :