سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو جلد از جلد اپنے گھروں میں واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں،کمشنر راولپنڈی

ہفتہ 19 جولائی 2025 18:11

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مسلسل کام جاری رکھے اور جلد از جلد شہریوں کو اپنے گھروں میں واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں۔ یہ بات کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے ضلعی انتظامیہ جہلم کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کو ضلع جہلم میں جاری اپ تک کی امدادی سرگرمیوں ریسکیو کیئے گئے افراد ، فلڈ ریلیف کیمپوں کی موجودہ صورتحال ، کیمپوں میں موجود شہریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی، نکاسی آب کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر کمشنر راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں لوگوں کو جلد از جلد بحال کرنا ضروری ہے ،تمام علاقوں سے فوری طور پر بقیہ پانی کو بھی نکال کر راستے صاف کیے جائیں اور سیلاب سے متاثر ہونے والی ضروری بنیادی سہولیات کو فوری طور پر بحال کر کے معمولات زندگی کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

\378