اسحاق ڈار کی جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کی اور قریبی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیرالجہتی فورمز پر فعال تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔