1کروڑ 46لاکھ خرچ کے باوجود امن ناپید

دن دیہاڑے کریانہ کی دوکان سے ڈکیتی ،وکلاء کو یرغمال بناکر کار چھین لی گئی ،موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ،متعدد شہری ،نقدی ،موبائل فون سے محروم

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:03

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2025ء)جیکب آباد پولیس امن کرانے میںناکام، 1کروڑ 46لاکھ خرچ کے باوجود امن ناپید،دن دیہاڑے کریانہ کی دوکان سے ڈکیتی ،وکلاء کو یرغمال بناکر کار چھین لی گئی ،موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ،متعدد شہری ،نقدی ،موبائل فون سے محروم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ضلع میں امن کے قیام میں ناکام ہے جس کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہے جیکب آباد پولیس کی جانب سے رواں ماہ سرکاری بجٹ سے ابتک 1کروڑ46لاکھ 2ہزار 206خرچ کئے گئے جس میں سے فیول کی مد میں 94لاکھ 61ہزار 891اور پولیس موبائل کی مرمت پر 9لاکھ 52ہزار خرچ دکھایا گیا ہے ،لیکن اسکے باوجود بھی بدامنی عروج پر ہے شہری گھروں میں اور کاروباری طبقہ اپنی دوکانوں میں بھی محفوظ نہیں رہا مسلح افراد واردات کرکے آسانی سے فرار ہوجاتے ہیں اور اسکے بعد پولیس پہنچتی ہے ،صرف ایک ہفتے میںجیکب آباد سے گڑھی خیرو عدالت جانے والے وکلاء کو مسلح افراد نے یر غمال بناکر کارنقدی اور موبائل فون چھین لئے جبکہ دن دیہاڑے سٹی تھانہ کی حدود میں دوکاندار سنی کمار سے 3لاکھ نقدی ،چار موبائل فون اور موجود گاہک سے 20ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے گڑھی خیرو میں جمع عمرانی سے کار سول لائن تھانہ کی حدود سے 125موٹر سائیکل ،ٹھل کے اے سیکشن تھانہ سے موبائل فون 30ہزار نقدی چھین لی گئی صدر تھانہ کی حدود میں سکندررند کو موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں مزاحمت کرنے پر زخمی کردیا گیا ،پولیس تاحال کسی بھی ملزم کا سراغ لگا سکی ہے نہ ہی گرفتار کیا جاسکا ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی کلیم ملک سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا ۔