دیکھنے والوں کو شاید اندازہ نہ ہو لیکن میچ کافی مشکل ہو گیا تھا: محمد آصف

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا ہے کہ دیکھنے والوں کو شاید اندازہ نہ ہو لیکن میچ کافی مشکل ہو گیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوتا ہے تو لوگوں کی توقع کافی بڑھ جاتی ہیں۔محمد آصف نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے لیکن ایسا میچ کوئی نہیں ہارنا چاہتا، اس بات کا پریشر تھا کہ مجھے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے کامیابی ملی ہے، ایک اور ٹائٹل پاکستاں کے نام کیا جس پر خوش ہوں، اٴْمید ہے کہ 6 ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ کا ٹائٹل بھی پاکستاں کے نام کرنے کی کوشش کریں گے، انڈر 21 کے پلیئرز سے بھی اٴْمید ہے کہ وہ پاکستان کو ٹائٹل دلوائیں گے۔محمد آصف نے کہا کہ جب پلیئرز کو موقع ملتا ہے تو وہ پرفارم کرتا ہے، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔