پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے معمولی ہدف دیدیا

دونوں ٹیمیں شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں مدمقابل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 جولائی 2025 18:45

پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے معمولی ہدف دیدیا
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جولائی 2025ء ) تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
ڈھاکہ کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 
پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 
پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا، انہوں نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔ 
آل راؤنڈر عباس آفریدی نے تین چھکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے۔ خوشدل شاہ نے 17 رنز بنائے۔ 
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 اور مستفیض الرحمان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

 

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد نواز، خشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

 
بنگلا دیش کی ٹیم میں پرویز حسین، لٹن داس(کپتان)، شمیم حسین، تنظیم حسن سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ 
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلا دیش ہوم گراؤنڈ اور اپنی کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔ ٹیم نے کراچی میں کیمپ کے دوران اچھی تیاری کی ہے۔
بنگلا دیش ٹیم کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم بہت متوازن ہے۔ اس پچ پر 140 کا ٹوٹل اچھا ہوگا۔