اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار،اسلحہ،موبائل فونزومنشیات برآمد

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) موچکو پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 7مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے260گرام کرسٹل میتھ آئس، 3 موبائل فونز ،نقدی،30بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن(ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان عرف رائل ،نیک محمد عرف نیکو ،دانش ،نبیل ،کریم بخش ،ماجد اور شہریار شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کواسنیپ چیکنگ کے دوران سپارکو روڈ، ایدھی قبرستان اورٹی سی ایف اسکول مواچھ گوٹھ کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔