کوئٹہ شہر میں کوئی ہڑتال نہیں ہوئی تمام دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں ،کاشف حیدری

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ اتوار کو کوئٹہ شہر میں کوئی ہڑتال نہیں تھی تمام دکانیں معمول کے مطابق رکھی رہیں جبکہ اندرون بلوچستان بھی قسم کی ہڑتال نہیں ہوئی افواہوں کو تاجروں اور عوام نے یکسر مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں کاشف حیدری نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایف بی آر اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی قیادت کیساتھ مزاکرات ہوئے ایف بی آر کی جانب سے ڈیپازٹ پر ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان بھر کے تاجر صدر کاشف چوہدری کی قیادت میں متحد ہیں شٹر ڈاؤن فیصلہ صرف نمائندہ اور متحدہ تاجر تنظیموں کی متفقہ مشاورت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انفرادی اپیلوں یا غیر متعلقہ افراد کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان تمام فیصلے تاجر برادری کے اجتماعی مفاد میں کرتی ہے