محکمہ تعلیم قلات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروے کار لارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر قلات جمیل احمد بلوچ

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:40

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر)جمیل احمدبلوچ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی محکمہ تعلیم قلات اور منگچر کے سربراہان کالجز کے پرنسپل صاحبان گرلزہائی سکولوں کے ہیڈمسٹریس ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوشل ویلفیئر آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم قلات کی کارکردگی سکولوں میں اساتذہ کی حاضریوں زیرتعمیر سکولوں کی تکمیل بلڈنگ مرمت کے کام غیرفعال اوربندسکولوں کی فعالی سکولوں میں اساتذہ کی کمی ٹرانسفرپوسٹنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محکمہ تعلیم قلات کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے محکمہ تعلیم قلات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروے کار لارہے ہیں سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں ہے غیرحاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لارہے ہیں اساتذہ کرام اپنا تمام تر توجہ بچوں کی بہترتعلیم پر دیں۔

بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں بہترین تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے سربراہان اور آرٹی ایس ایم کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کے وزٹس کریں تاکہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضریوں کو یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :