اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی سب جیل لکی مروت میں غیر قانونی بھرتی پر کارروائی، اکاؤنٹنٹ گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سب جیل لکی مروت میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انکوائری مکمل کر لی ہے، جس میں غیر قانونی بھرتی کے الزامات درست ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

انکوائری کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ سب جیل لکی مروت میں اکاؤنٹنٹ کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے بھرتی کی گئی۔ اینٹی کرپشن حکام نے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ درج شدہ ایف آئی آر میں اکاؤنٹنٹ لطیف اللہ اور قابل جان کو نامزد کیا گیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لطیف اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :