وزیراعظم کے ویژن کے مطابق تاجروں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،وفاقی وزیر برائے بحری امورجنید انوار چوہدری

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے بحری امورجنید انوار چوہدری کی قیادت میں بحری شعبے میں تاریخی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے کے پی ٹی پر ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق تاجروں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویرفیج چارجز میں بھی 50 فیصد کمی کی گئی،اسٹوریج چارجز میں 50 فیصد کمی کا فوری اطلاق ہو گا، 5 فیصدسالانہ اضافے کا اطلاق مؤخر کر دیا گیا۔جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ملکی برآمدات کو فروغ ملے گا اور کاروباری اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ تجارتی طبقے کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔