وہاڑی پولیس کی کارروائی، جوا کھیلتے ہوئے پانچ ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار،دائوپر لگی نقدی اور سامان برآمد

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:20

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈی پی او محمد افضل کی ہدایات پر پولیس تھانہ گڑھا موڑ کی انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں کارروائی کے دوران جوا کھیلتے ہوئے 5 ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم اور موبائل فون و گاڑی مالیتی 16 لاکھ 70 ہزار اور دیگرسامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میلوں اور تفریحی مقامات پر جوا کھیلتے اور وہاں نوسربازی بھی کرتے تھے،ملزمان غلام یسین، نوازش، نعمان، عابد اور وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او محمد افضل کا کہنا تھا کہ جوا ایک معاشرتی برائی ہے، اس گھنائونے کھیل کے حامل افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔