اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں،نو ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) اٹک پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں مختلف کارروائیوں کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے حضرو پولیس نے ظہیر احمد ولد محبوب سکنہ کالو کلاں حضرو سے 1400 گرام ہیروئن اور ارشد زمان ولد وارث خان سکنہ سری بانڈی غورغشتی حضرو سے 1400 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ،اسی طرح تھانہ اٹک خورد پولیس نے محمد حمزہ ولد محمد جہانگیر سکنہ محلہ شیڈ اٹک شہر سے 1400 گرام چرس جبکہ وقار احمد ولد اعتبار خان سکنہ بینک والی گلی ،ملاں منصور سے 1600 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا،دوسری جانب تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے قیصر عباس ولد قربان حسین سکنہ کھوڑ پندی غھیب سے 1400 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ بسال پولیس نے دوران گشت و پڑتال کاشف علی ولد اللہ یار سکنہ محلہ امام بارگاہ کھنڈا سے دوران تلاشی 600 گرام چرس برآمد کر لی، تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مخبر کی اطلاع پر حمزہ آفاق ولد سلامت مسیح سکنہ ہٹیاں سے دوران تلاشی 36 بوتل شراب برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا، ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے غالب مسیح ولد ولیم مسیح سکنہ محلہ صابر آباد حسن ابدال سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔