وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس

ہفتہ 19 جولائی 2025 23:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ان کی رہائشگاہ کینٹ پشاور میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔