ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیرسلمان رفیق

اتوار 20 جولائی 2025 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر ایم ایس و دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا،مریضوں سے ملاقات کرکے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارکنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر پارکنگ کمپنی کو جرمانہ کرنے کی ہدایت کی،ڈاکٹر کے ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال کرنے پر کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے ری ویمپنگ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں اور مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں ون پیشنٹ ون اٹینڈنٹ پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔