سعودی حکام کا کریک ڈاؤن، اجازت نامہ کے بغیر رہائش فراہم کرنیوالی 7 عمرہ کمپنیاں معطل

اتوار 20 جولائی 2025 11:25

سعودی حکام کا کریک ڈاؤن، اجازت نامہ کے بغیر رہائش فراہم کرنیوالی 7 عمرہ ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء) سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ریگولیٹری کنٹرولز کی خلاف ورزیوں پر سات عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا ہے۔ ان خلاف ورزیوں میں عازمین کو بغیر لائسنس والی رہائش گاہوں میں رہائش فراہم کرنا بھی شامل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خدا کے مہمانوں' کو فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے وزارت کی طرف سے نگرانی کی جو کوششیں جاری ہیں، اِن خلاف ورزیوں کی نشاندہی انہی کا حصہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا، وزارت نے وضاحت کی کہ یہ سنگین خلاف ورزیاں ہیں جن سے حاجیوں کی حفاظت اور آرام متثر ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ مقرر کردہ سزاں پر عمل درآمد کی تیاری میں اس نے مذکورہ کمپنیوں کے خلاف فوری قانونی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیز کہا گیا، وزارتِ حج و عمرہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا کہ عازمین کو معیار اور کارکردگی کے اعلی ترین معیارات کے مطابق ان کے مکمل حقوق ملیں اور اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کمپنی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی جو معاہدہ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے گی یا حجاج کی حفاظت کو خطرے میں ڈالے گی۔

وزارت نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ منظور شدہ ضوابط اور ہدایات کی مکمل تعمیل کریں اور مخصوص اوقات کے اندر متفقہ خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ وہ مملکت میں قیام کے دوران زائرین کے بہتر تجربے میں اور انہیں اطمینان فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :