پی ٹی آئی ناراض اراکین سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، عباد اللہ

اگر بات الیکشن پر گئی تو اس صورت میں معاملات دیکھنے کے لیے حکومت سے میٹنگ ہوگی‘اپوزیشن رہنما

اتوار 20 جولائی 2025 11:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ناراض اراکین سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، حکومت کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا کہ اگر بات الیکشن پر گئی تو اس صورت میں معاملات دیکھنے کے لیے حکومت سے میٹنگ ہوگی۔اپوزیشن رہنما کے پی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی ہوئی تو ان کی بے وقوفی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست تیار کی ہے، سیدھا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے پاس جائیں گے۔عباد اللّٰہ نے مزید کہا کہ چیف جسٹس مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف لیں گے یا کسی کو نامزد کرلیں گے۔