آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کے طلبا کا یادگارِ شہدا کا دورہ، پھول چڑھائے

اتوار 20 جولائی 2025 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کے طلبا نے یادگارِ شہدا کا دورہ کیا ور یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا بھی کی۔اس موقع پر طلبا کی نم آنکھوں نے عقیدت کے دیپ جلائے اور وطن کے جانثاروں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم فوج سے ہیں اور فوج ہم سے ہے۔ سمر انٹرنشپ 2025 کے طلباء نے کہا کہ یادگار شہدا صرف سنگ مرمر اور پتھروں سے نہیں بنائی گئی بلکہ ہمارے شہدا کے خون سے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے آرمی میوزیم اور انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا بھی دورہ کیا، میوزیم میں رکھے نایاب اور تاریخی ہتھیار و آلات دیکھ کر طلباء محضوض ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوام سے ہے اور عوام پاک فوج سے ہے۔

متعلقہ عنوان :