
این پی او کا پاکستان کی صنعتی مسابقت کو مستحکم کرنے کے لیے اہم اقدام، سیالکوٹ میں دستانے بنانے والے شعبے کے لئے ہدف شدہ پیداواری بہتری کا منصوبہ شروع
اتوار 20 جولائی 2025 13:30
(جاری ہے)
اس منصوبے میں مرحلہ وار طریقہ اپنایا گیا ہے جس میں سائٹس کے دورے، کسٹمائزڈ ورکشاپس اور فالو اپ تکنیکی سیشنز شامل ہیں تاکہ آپریشنل ایفیشنسی میں پائیدار بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔
این پی او کے عہدیدار نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ مداخلت خصوصی طور پر مقامی صنعت میں "جدید لیئن مینوفیکچرنگ" تصورات متعارف کرانے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس کا مقصدویسٹ میں کمی،پروسسز کو بہتر بنانا اور عالمی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این پی او پُرامید ہے کہ یہ منصوبہ شعبہ جاتی پیداواری بہتری کے لیے ایک مثالی ماڈل ثابت ہوگا، جس سے ہمارے صنعت کار بین الاقوامی معیار اور ایفیشنسی تقاضوں کو پورا کر سکیں گے۔ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں سیالکوٹ میں پانچ روزہ پروگرام شامل ہے جس میں سلکیٹڈ کمپنی میں انفرادی تشخیص شامل ہے جس کے بعد لین ٹولز کی اجتماعی سمجھ پیدا کرنے کے لئے دو روزہ مشترکہ ورکشاپ منعقد کی جائےگی ۔ آئندہ مراحل میں آن لائن سیشنز اور پھر مزید زمینی تکنیکی نشستیں منعقد کی جائیں گی جن میں عمل درآمد پر توجہ مرکوز ہوگی۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر وسیم شہباز لودھی اور چیئرمین پی جی ایم ای اے انس رحیل کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی دہلیز تک بین الاقوامی مہارت پہنچانے میں این پی او اور اے پی او کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات برآمدی نمو کو برقرار رکھنے اور عالمی دستانے مارکیٹ میں ایک قابل اعتماد سپلائر کے طور پر پاکستان کی ساکھ کو تقویت دینے کے لئے اہم ہیں ۔نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن پاکستان میں زیادہ لچکدار اور مسابقتی صنعتی منظر نامے کی تعمیر کے لئے سیکٹرل ایسوسی ایشنز ، چیمبرز اور اے پی او جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ یہ پروجیکٹ پیداواریت پر مبنی ترقی کو فروغ دینے اور برآمدات پر مبنی اہم شعبوں کی حمایت کرنے کے لئےحکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ نئے دور میں داخل، منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور
-
برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی
-
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.