مظفرآباد کے دونوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت وارڈز میں زندگی بچانے والی مفت ادویات ناپید

آزاد کشمیر بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کا اعلان بھی ہوائی ثابت ہوا ، صحت کارڈ بھی بحال نہ کیے جا سکے

اتوار 20 جولائی 2025 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء) دارالحکومت کے دونوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت وارڈز میں بھی زندگی بچانے والی مفت ادویات ناپید ہو کر رہ گئیں۔ ہر چیز باہر سے منگوائی جانے لگی۔ غریب بے موت مرنے پر مجبور۔ حکومت کی جانب سے دونوں بڑے ہسپتالوں سمیت آزاد کشمیر بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کا اعلان بھی ہوائی ثابت ہوا، صحت کارڈبھی بحال نہ کیے جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ماہ جولائی میں نہ صرف صحت کارڈ بحال کر دیے جائیں گے، بلکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی جائیں گی، مگر دیگر کئی ایک اعلانات کی طرح یہ اعلان بھی ہوائی ثابت ہوا۔ گزشتہ روز امبور ہسپتال میں ایمرجنسی میں اویزاں ایک آویزاں کی گئی لسٹ کو دیکھنے کے بعد جب مریض کو ادویات لینے کے لیے باہر جانے کا کہا گیا تو اس نے لسٹ کی طرف اشارہ کیا کہ یہ ادویات تو یہاں پر موجودگی کا ثبوت ہیں پھر یہ کیوں مہیاء نہیں کی جا رہیں،جس پر امبور ہسپتال ایمرجنسی میں تعینات عملے اور دیگر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ مخصوص لوگوں کے لیے ہے، عام لوگوں کے لیے نہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور وزیر صحت کی جانب سے گرینڈ ہیلتھ پیکج کا دعوی بھی جھوٹ کا پلندہ نکلا،مظفرآباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتالوں ایمز امبور اور سی ایم ایچ میں ایمرجنسی لائف سیونگ میڈیسن صرف کاغذوں میں دستیاب ہیں۔ٹیکنیشن اور عملے کی جانب سے لائف سیونگ میڈیسن کی پسند و ناپسند کی بنیاد پر تقسیم نے عوام الناس میں شدید مضطرب کر رکھا ہے۔امبورای آر ڈیپارٹمنٹ میں ہسپتال کی جانب سے آویزاں کی گئی لسٹ کے مطابق اہم انجیکشن، کٹس، کنولا، سرجیکل آئٹم، آکسیجن ماسک ہسپتال فراہم کر رہا ہے، جبکہ آن گراؤنڈ ٹیکنیشن اور دیگر سٹاف مریض کو ڈاکٹر کی ہدایت پر اس سب کے لئے باہر میڈیکل سٹور پر بھیج دیتا ہے۔

ایک مریض کے مطابق ایمز ایمرجنسی میں ایک مریض کو ہائی فیور میں لایا گیا۔ ڈاکٹر کی تشخیص کے بعد سٹاف نے اکسیجن ماسک / اٹم سلوشن / پروواس انجیکشن کے لئے باہر پرائیویٹ میڈیکل سٹور پر بھیج دیا۔ جب مریض کے لواحقین نے ایمرجنسی میں آویزاں لسٹ کو پڑھ کر سوال کیا یہ ادوایات ہسپتال مفت میں فراہم کر رہا پھر جواب میں عملے نے کہا یہ سب ادوایات ہر کسی کے لئے نہیں بلکہ اہم اور Dignities کے لئے ہوتی ہیں۔ یاد رہے چند عرصہ قبل انتظامیہ نے ہسپتال میں ہونے والے ٹیسٹوں کے ریٹ میں بھی دو گنا اضافہ کیا تھا۔