بکھر پولیس نے منشیات فروشی اور ساؤنڈ ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار کر لئے

اتوار 20 جولائی 2025 15:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) بھکر تھانہ منکیرہ پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس ترجمان کے مطابق ایس ڈی پی او منکیرہ ناصر محمود کی سربراہی میںتھانہ منکیرہ پولیس نے کاروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے اشتہاریوں منشیات فروشوں اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث اور سابقہ ریکارڈ یافتہ عادی منشیات فروش سرور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1100 گرام چرس برامد کر لی جب کہ ایک اور کاروائی میں چوری کے اشتہاری ملزم عالمگیر کو فزیکلی گرفتار کر لیا جب کہ ایک اور کاروائی میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اور اونچی اواز میں ساؤنڈ سپیکر چلا کر عوام الناس کے ارام و سکون میں خلل ڈالنے والے 03 ملزمان کو ساؤنڈ سمیت گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کر دیا ۔\378